Islamic Book Review – Islamic Poetry – Khusbu e Adeeb – Author – Adeeb Rai Puri Faizan e Naat


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اگر آپ ادب،اسلامی کتب اور نعتیہ شاعری سے دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ ویڈیو ہےآپ کے لئے ہمارے وہ تمام دوست جو ہمیں سبسکرائب کر چکے ہیں وہ یقینا اس سلسلے سے واقف ہونگے اور اگر آپ پہلی مرتبہ ہمارے ساتھ ہیں تو میں آپ کی دلچسپی کے لئے بتاتا چلوں کہ ہم اپنے اس سیگمنٹ میں پیش کرتے ہیں اسلامی کتب پر تبصرہ اور انکا مختصر سا تعارف اگر آپ مستند نعتیہ کتب اور اسلامک لٹریچر سے دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے چینل کو سبسکرائب کیجیئے تاکہ آپ رہیں ہماری ہر نئی آنے والی ویڈیو میں ہمارے ساتھ اس سے قبل ہم جن تین کتب پر تبصرہ پیش کر چکیے ہیں ان میں پہلی کتاب ہے فقہ حنفیہ کا انسائکلو پیڈیا “بہارِ شریعت” جبکہ دوسری کتاب ہے شاعرِ ندرت مقصود علی شاہ کا نعتیہ مجموعہ “مطافِ حرف” جبکہ تیسری کتاب ہے امیرِ اہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ نماز آپ ان تینوں کتب کے ویڈیو لنکس بھی نیچے ڈسکرپشن میں دیکھ سکتے ہیں الحمد للہ اس مرتبہ ہم جس کتاب اور شاعر کا تعارف آپ کی خدمت میں پیش کرینگے وہ ہیں عشق کے رنگ میں رنگ جاؤ مرے یار یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا جو لمحے تھے سکوں کے سب مدینے میں گزار آئے اور اس جیسے دیگر کئی ایک مشہور و معروف اور مقبولِ عام کلام اردو نعت کو عطا کرنے والے دیدہء نم، لذتِ غم اور گریہء پیہم کے شاعر ادیب رائے پوری اور انکی کتاب خوشبوئے ادیب ادیب رائے پوری علیہ رحمتہ اللہ القوی کا اصل نام سید حسین علی اور انکی جائے پیدائش مدھیہ پردیش رائے پور بھارت تھی اس ہی نسبت سے انکا ادبی نام “ادیب رائے پوری” اور تخلص “ادیب” رہا 13اگست 1947 کو پاکستان تشریف لائے پیرو مرشد کا نام حضرت محمد آفاق سہروردی ہے جبکہ ادیب رائے پوری نے شرف تلمذ شہرہء آفاق شاعر فدا خالدی دہلوی سے حاصل کیا یکم رمضان المبارک 1425 ہجری مطابق 16 کتوبر 2004 بروز ہفتہ انتقال فرما گئے انکی آخری آرام گار میوہ شاہ قبرستان کراچی میں ہے۔اللہ عزوجل کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ آمین۔ مرنے کے بعد میرے پوچھے تو کوئی کہنا مرنے کے بعد میرے پوچھے تو کوئی کہنا
وہ نعت پڑھ رہا ہے دربارِ مصطفی میں خوشبو ادیب تیری نعتوں سے آرہی ہے خوشبو ادیب تیری نعتوں سے آرہی ہے
اک بار کیا گیا ہے دربارِ مصطفی میں خوشبوئے ادیب میں شہرِ مدحت کے خوش نوا و خوش رقم شاعر ادیب رائے پوری کے قلم سے ادا ہونے والی رباعیات، نعتیں قطعات اور سب سے بڑھ کر سب سے خوبصورت شرحِ درودِ تاج بھی موجود ہے۔ آپ کے ذوق کے لئے چند ایک اشعار شرحِ درودِ تاج سے ۔ درودِ تاج کے الفاظ جن کی مدحت میں درودِ تاج کے الفاظ جن کی مدحت میں درودِ تاج کے الفاظ جن کی مدحت میں
انھیں کے نام سے منسوب میری یہ تحریر دعا یہ کی تھی کہ صدقہ درود کا پاؤں دعا یہ کی تھی کہ صدقہ درود کا پاؤں
وہ میرا خواب تھا یہ میرےخواب کی تعبیر حضرت ادیب رائے پوری نے لفظ بہ لفظ جس خوبصورت انداز آقا علیہ الصلواۃ والسلام کے مبارک القابات، خطابات، کنیتوں کے ساتھ ساتھ آپکی شانِ جمال، شانِ کمال شانِ محبوبیت، شانِ امامت و شانِ رسالت کی تشریح فرمائی ہے ان میں سے واقعہ معراج سے منسوب چند ایک مثالیں آپ کے سامنے والبراق مرکبہٗ
(اور براق ان کی سواری ہے) ملا نہ تھا اسے ایسا سوار پہلے کبھی ہے اس شرف پہ وہ نازاں درودِ تاج میں ہے والمعراج سفرہٗ
(معراج آپ کا (معجزانہ) آسمانی سفر عروج ہے) بیانِ سورہٗ والنجم و سورۃ اسریٰ سفر کا انکے یہ عنواں درودِ تاج میں ہے غرض یہ کہ آپ اس شرح درودِ تاج کو پڑھتے چلے جائینگے اور ایمان کی چاشنی و حلاوت بڑھتی چلی جائے گی ۔ کم و بیش دو سو صفحآت کی یہ کتاب جس میں 50 سے زائد نعتیہ کلام مناقب اور ادیب صاحب کے اپنے والدِ گرامی اور والدہ محترمہ کے لئے لکھے گئے اشعار بھی موجود ہیں مزید وہ خراجِ عقیدت جو کہ ادیب صاحب نے یکم مارچ 2001 کو اپنے وصال سے کم و بیش 3.5 سال قبل خود اپنے لئے تحریر فرمایا بھی موجود ہے وہ اٹھ گیا کہ تکلم تھا جن کا نعتِ رسول وہ جن کی ذات پہ ہر دم تھا التفاتِ رسول شجر پہ ذکرِ محمد کے عندلیب تھے وہ شجر پہ ذکرِ محمد کے عندلیب تھے وہ
اور اپنے لہجے میں اک منفرد ادیؔب تھے وہ تو ناظرین یہ تھا ہماری اس سیگمنٹ کتاب دوست کا چوتھا حصہ امید ہے آپ کو ویڈیو پسند آئی ہوگی مزید اپڈیٹس اور ویڈیوز کے لئے سبسکرائب کریں ہمارا یوٹیوب چینل نعت اسٹوڈیو ہمیں اپنی آراء اور مشوروں سے ضرور آگاہ کیجیئے گا جزاک اللہ خیرا اور آخر میں دعا ہے کہ سید حسین علی ادیب رائے پوری پر اللہ پاک کی رحمت ہو کی اور انکے صدقے ہماری مغفرت فرمائے ۔

1 thought on “Islamic Book Review – Islamic Poetry – Khusbu e Adeeb – Author – Adeeb Rai Puri Faizan e Naat

  1. ماشاءاللہ
    بہت عمدہ ،
    اللہ پاک برکتیں عطا فرمائے آمین
    جزاک اللہ خیرا کثیرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *